• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی وجہ سے امسال اجتماعی قربانی کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان

پشاور (اے پی پی):مہنگائی کی وجہ سے امسال اجتماعی قربانی کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق جانوروں کے نرخ بڑھنے کے باعث اس مرتبہ عید پر اجتماعی قربانی کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں پشاور سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں اجتماعی قربانی کیلئے جانور میں شریک ہونے کا حصہ مقرر کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ مویشیوں کی قیمتیں اس سال زیادہ ہونے کی وجہ سے انفرادی قربانی کے بجائے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، فی حصہ 21 ہزار روپے سے 35 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے اور اخراجات زیادہ ہونے، جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اجتماعی قربانیوں کیلئے مختلف رفاہی تنظیمیں بھی سرگرم عمل ہو چکی ہیں جبکہ مساجد اور مدارس میں بھی اجتماعی قربانیوں کیلئے حصہ ڈالا جا رہا ہے۔اس مقصد کیلئے چارٹ لگادئیے گئے ہیں اور لوگوں کو قربانی کے جانوروں میں حصہ ڈالنے کیلئے راغب کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب عید میں9دن باقی رہ جانے کے باوجود جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہر کی منڈیاں سنسان پڑی ہیں اور خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ روز عام تعطیل تھی اور منڈیوں میں بیوپاریوں کو زیادہ خریداروں کی توقع تھی تاہم اس کے باوجود بھی شہر کی مختلف منڈیوں میں خریداری نہ ہونے کے برابر رہی۔
پشاور سے مزید