• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جعلی مصالحہ جات و کولڈ ڈرنکس ضبط، مالکان کو بھاری جرمانہ، کارخانہ سیل

پشاور ( وقائع نگار )محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کے تحت جعلسازی، غیر معیاری اور مضر صحت خورد و نوش اشیاء کے خلاف پشاور اور صوابی میں کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران بڑی مقدار میں جعلی و غیر معیاری مصالحہ جات اور کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ ضبط کی گئیں اور ایک پروڈکشن یونٹ سیل کردیا گیا بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوابی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے علی الصبح یار حسین روڈ پر ناکہ بندی کے دوران خوراکی اشیاء ترسیل کرنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایک گاڑی سے تقریباً 1000 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت ذمہ داران پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔
پشاور سے مزید