• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، بخت جہاں

پشاور ( لیڈی رپورٹر )یوم تکبیر کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے جنہوں نے انتھک محنت اور لگن سے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ پاکستان کی تاریخ میں 28 مئی ایک اہم دن ہے، بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے خود کو دنیا کے نقشے پر ایٹمی طاقت منوایا اور امت مسلمہ میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ بحیثیت پاکستانی قوم ہم ہر قسم کی قربانیوں کے لئے تیار ہیں مگر پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج کے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے ایک ایک انچ کے محافظ پاک فوج اپنے لہو کا نذرانہ دے کر اس ملک کی سرحدوں کو مضبوط اور محفوظ بنارہے ہیں، جب بھی دشمن نے وطن عزیز پر بری نظر ڈالی پاک فوج نے ان کی برے عزائم کو خاک آلود کیا ہے، ʼبنیان مرصوصʼ معرکہ حق اس کا زندہ ثبوت ہے جس میں ہمارے شاہینوں نے دشمن کو شکست فاش دیکر پوری قوم انکے احسانات کی مقروض اور ان کی جانب سے دی جانیوالی قربانیوں پر تاقیامت شکر گزار رہیں گی۔
پشاور سے مزید