• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء قیادت میرٹ پر منتخب کریں، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن

پشاور(وقائع نگار) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدارتی امیدوار بابر فیاض خلیل نے پارٹی کی جانب سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے اپنے بیان میں بابر فیاض خلیل نے کہا کہ طلباء قیادت میرٹ پر منتخب کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی اور آرگنائزنگ کمیٹی چیئرمین نجم الدین خان اور آرگنائزنگ کمیٹی ممبرز ایم پی اے ارباب زرک، مصباح الدین خان اور شاہ ذولقرنین کو مقرر کیا۔
پشاور سے مزید