• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کی فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی خودساختہ رجسٹریشن اور سیل کرنے کی دھمکی

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم اور تھیلی سیمیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹیٹیوشن(ای او بی آئی)کی جانب سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن ہسپتال کو دوبارہ سیل کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای او بی آئی نے نہ صرف فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی خودساختہ رجسٹریشن کی ہے بلکہ ملازمین کی خودساختہ فہرست بھی مرتب کر رکھی جس کے تحت ادارہ کے ذمے 2009ءسے موجود ملازمین کی ادائیگیوں کی مد میں 13لاکھ روپے واجب الادا ہونے کا موقف اپنایا جا رہا ہے، ہمارے پاس زیادہ تر افراد رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ مستقل ملازمین کی تعداد 6 سے 8 ہے ، گزشتہ دنوں بذریعہ عدالت سیل ختم کرائی گئی تاہم ای او بی آئی حکام کا بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر 31 مئی تک مذکورہ رقم ادا نہ کی گئی تو ہسپتال کو دوبارہ سیل کر دیا جائے گا، اگر ہسپتال کو دوبارہ سیل کیا گیا تو ہم ای او بی آئی کے ریجنل آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور وہاں پر ہی زیر علاج بچوں کو طبی سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ بلڈ کیمپ بھی لگائیں گے۔
پشاور سے مزید