• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی دھماکے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ تھا، ملک طارق اعوان

پشاور(وقائع نگار )ن لیگ پی کے 82کے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے یوم تکبیر کے موقع پر پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا جوکہ طارق اعوان قلعہ سے نکل کر شہر کےمختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے قلعہ بالاحصار پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں پارٹی کارکنان سمیت شہریوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور میاں محمد نواز شریف کے حق میں مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں ایم پی اے ملک طارق اعوان نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے انڈیا کے پانچ دھماکوں کے جواب میں عالمی دباؤ کو پیرو تلے روندے ہوئے چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو انڈیا سمیت دنیا بھر میں ثابت کروایا جوکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ تھا۔
پشاور سے مزید