• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی کے بعد پاکستان معاشی قوت بن کر ابھریگا، ملک لیاقت علی تبسم

پشاور(وقائع نگار) صدر نظریہ پاکستان فورم ملک لیاقت علی تبسم نے کہا ہے کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکہ کر کے دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے خواب چکنا چور کر دئیے یوم تکبیر کے حوالے سے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایٹمی دھماکہ کر کے اپنی خود مختاری سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح پیغام دیا تھا جس پر آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور یہ پیغام دیا کہ پاکستان آزاد خود مختار ملک ہے پاکستان کے خلاف جارہیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور انشائاللہ بہت جلد پاکستان ایک معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔
پشاور سے مزید