• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے چادر اور چادر دیواری کا تقدس پامال کیا انصاف دلایا جائے، خاتون

پشاور ( لیڈی رپورٹر )فقیر آباد کی رہائشی خاتون نسیم اختر نے پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے،گھر سے نقد روپے،سونا اور گاڑی سمیت دیگر اشیاء لے جانے اور ڈرانے دھمکانے کے خلاف ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پولیس لائن کے سامنے خودسوزی پر مجبور ہونگے پشاور پریس کلب میں پولیس کے چنگل سے ازاد ہونیوالے بیٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 اور 13 مئی کی درمیانی شب 18 سے 20 مسلح افراد جن میں تھانہ فقیر اباد پہاڑی پورہ اور تھانہ چمکنی کا عملہ شامل ہے نے رات کی تاریکی میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور ہمارے گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ ساتھ میرے جواں سال بیٹوں کو ساتھ لے گئی ،گھر سے 50 لاکھ روپے نقد 30 تولے سونا لاکھوں روپے نقد اور دو جوان ساتھ لے گئے نسیم اختر نے کہا کہ میرے بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پشاور سے مزید