• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ تکبیر قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔جس قوم کی قیادت دور اندیش، سائنسی برتری حاصل اور بہادر افواج ہو تو وہ اپنی تقدیر خود لکھ سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید