ملتان(سٹاف رپورٹر)آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشی ایٹیو (اے آر آئی) اور پاکستان بھر میں اس کی ممبر تنظیموں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکونوشی ترک کرنے کی خدمات و سہولیات تمباکونوشوں کومفت فراہم کریں اور متبادل مصنوعات کے استعمال کیلئے قواعد و ضوابط بھی بنائیں تاکہ تمباکو سے پاک پاکستان کا حصول ممکن بنایا جا سکے،انہوں نےتمباکو نوشی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بالغ افراد کو اپنی اس عادت پر قابو پانے میں مدد کی ضرورت ہے اور تمباکو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں یہ مدد فراہم کی جائے۔اس سلسلے میں ضلعی سطح پر تمباکونوشی ترک کرنے کی خدمات و سہولیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔