• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب اثرات سے نمٹ رہے ہیں، بجٹ مشکل ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب اثرات سے نمٹ رہے ہیں ، سندھ کا آنے والا بجٹ ایک مشکل بجٹ ہوگا ، مورو واقعہ افسوسناک ہے ، احتجاج کرنے والوں کو کوئی استعمال کررہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز بلدیہ ٹاؤن اسپتال کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، ایس آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اکبر سیال ودیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے امراضِ قلب کے 2 اداروں اور زیرِ انتظام اسپتالوں کے لیے 25 ارب مختص کیے ہیں، اسپتال میں کئی مریض بلوچستان سے بھی آئے ہیں، ہماری صحت کی سہولتوں سے دوسرے صوبوں کے لوگ بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید