• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفد میں اپوزیشن نہیں، راجہ کو لے گئے تو گوہر ناراض ہونگے، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں اپوزیشن نہیں ہے اور پھر علی ظفر کو اگر لے گئے تو لوگ ناراض ہوں گے راجہ کو لے گئے تو گوہر ناراض ہوں گے،اسرائیل اور بھارت ایک طرف رہ جائیں گے ہم آپس میں الجھ بیٹھیں گے کوئی کہے گا یہ اس کا بندہ ہے کوئی کہے گا کہ یہ فلاں کا بندہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ حکومتی وفد میں اپوزیشن کو شامل نہیں کیا گیا عالمی سطح پر اتحاد کا پیغام کمزور ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید