• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں، فیصل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وکٹ کی دونوں طرف کھیلنے والوںکے نام سامنے آنے چاہئیں،سیاست میں روز حکمت عملی بنانی پڑتی ہے سیاسی حکمت عملی کے نہ ہونے سے بھی عمران خان کی ذات کو نقصان ہو رہا ہے جو پارٹی باہر بیٹھی ہے اگر اس نے سیاسی اپروچ نہ اپنائی تو ان کی قید لمبی ہونے کا خدشہ ہے،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد علی ظفر نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن کچھ لو اور کچھ دو نہیں ہوگا۔ایڈوکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ علیمہ خان چونکہ بہن ہیں ا س لیے ان کی زیادہ جذباتی وابستگی عمران خان کے ساتھ ہے اور ان کا سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں کہ وہ یہ کہنا چاہ رہی تھیں کہ عمران خان کے جو کیسز ہیں وہ سیاسی ہیں اور جو لڑائی جہاں ہے وہیں سے حل ہونی ہے۔
اہم خبریں سے مزید