• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان؛ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

لورالائی(مانیٹر نگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ضلع کیچ میں کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک خفیہ اطلاع پر ضلع لورالائی میں آپریشن کیا گیا جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی ایجنٹ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید