• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کے 6 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیدیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )کینیا کی سپریم کورٹ نےعمر قیدکی سزا پانے والے6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔ بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے تنزانیہ جا رہے تھے، 2 جولائی 2014 کوگرفتار کرلیا گیا کورٹ نے عمر قید اور جر مانہ کی سزا دی تھی سزا پانے والے پاکستانی شہریوں میں 59 سالہ یوسف یعقوب ، 59 صالح محمد، 88 سالہ یعقوب ابراہی، 57 سالہ غفور بھٹی، 61 سالہ سلیم محمد اور 53 سالہ مولابخش شامل تھے، جن کا تعلق کراچی سے ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کے نتیجے میں رہائی کے احکامات جاری کر دیے ذرائع کے مطابق یہ کیس دراصل سیاسی نوعیت کا تھا،مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ جس کی وجہ بنا، زبان کی رکاوٹ، وقت پر مترجم کی عدم دستیابی اور وکلاء کی غیر سنجیدگی کی وجہ سےملزمان کو جیل میں قید رہنا پڑا اور وہ نیروبی میں عمر قید کی سزا کاٹتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید