• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی غیر اعلانیہ بندش پر پارلیمانی کمیٹی کا اظہار برہمی و تشویش

اسلام آباد(طاہر خلیل ) قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر برہمی اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرے۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ یہ نہایت نامناسب امر ہے کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو یوٹیلیٹی بل ادا نہ کرنے والوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے۔ کمیٹی نے صارفین کو اوسط کھپت کی بنیاد پر بل نہ دینے کی اور کنڈاکلچر،نا ن ریٹرنگ میں 44 ارب واجبات جمع ،بلوچستان میں گیس پر اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کی بھی ہدایت کی پارلیمنٹرینز نےکی شکایت کی کہKESCوسیع پیمانے پر لوڈ شیڈنگ ،صارفین کو اوور بل بھیج رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید