اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافیوں کے تحفظ کے اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے 28 مئی کو جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت کا یہ اقدام ان افغان شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے جو طالبان حکومت کے دور میں مذہبی، سماجی اور صحافتی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔