• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارورڈ کے غیر ملکی طلبا معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کا پیچھے ہٹنے کا اشارہ

بوسٹن ( جنگ نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کی اہلیت کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے بجائے، اس معاملے پر طویل انتظامی عمل اپنائے گی۔ یہ اقدام ایک عدالتی سماعت سے پہلے سامنے آیا ہے، جس میں طے کیا جائے گا کہ کیا اس عارضی حکم کو توسیع دی جائے جو انتظامیہ کو ہارورڈ کی منظوری منسوخ کرنے سے روک رہا ہے۔محکمہ داخلہ نے ہارورڈ کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں اس کی SEVP سرٹیفیکیشن منسوخ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید