• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحاتی مہم ناکام، ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہو گئے

واشنگٹن (جنگ نیوز) ٹیسلا کے ارب پتی سی ای او ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا ۔ انہوں نے ایک ہنگامہ خیز دور میں حکومتی اخراجات کم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی مطلوبہ بڑی بچتیں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE) میں بطور خصوصی سرکاری ملازم کام ختم ہونے کی تصدیق کی۔ان کی رخصتی کا اعلان گذشتہ رات وائٹ ہاؤس نے کیا۔ ان کا جانا اچانک اور بغیر کسی باضابطہ مشاورت کے ہوا۔ ذرائع کے مطابق ان کی رخصتی اعلیٰ سطحی عملے کے فیصلے سے طے پائی۔مسک کی روانگی سے ایک دن پہلے انہوں نے ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس بل کوبہت مہنگا قرار دیا تھا جس سے وہائٹ ہاؤس میں تناؤ پیدا ہوا۔ نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر سمیت کچھ سینئر اہلکار ان تبصروں سے ناراض تھے۔ابتدائی طور پر ٹرمپ کے قریبی اور طاقتور اتحادی کے طور پر ابھرنے والے مسک نے حکومتی اداروں کوبیوروکریسی کے لیے چین سا قرار دے کر زبردست عوامی توجہ حاصل کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید