اسلام آباد( تنویر ہاشمی) رواں ماہ مئی میں مہنگائی کی اوسط شرح 1.5فیصد سے 2فیصد اور آئندہ ماہ جون میں بڑھ کر 3سے 4فیصد تک ہونے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ( جولائی تا اپریل) میں ترسیلات زر، برآمدات ، درآمدات میں ا ضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ، گزشتہ برس کے 10ماہ کے مقابلے میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 30.9فیصد ، برآمدات میں 6.8فیصد ، درآمدات میں 11.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، بیرونی سرمایہ کاری میں 2.8فیصد کمی ہوئی ، وزارت خزانہ کے جاری ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 10ماہ میں 26.3فیصد اضافہ ہوا جبکہ نان ٹیکس ریونیو میں 69.9فیصد اضافہ ہوا ، مالی خسارے میں کمی ریکارڈ کیا گیا ،رواں سال 10ماہ میں مالی خسارہ 2970ارب روپے رہا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 3902ارب روپے تھا ، پرائمری بیلنس میں اضافہ ہوا ہے۔