اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40ارب ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے 10سالہ شراکت داری فریم ورک پر کام شروع کردیا گیا‘ابتدائی 20ارب ڈالر تعلیم، صحت، صاف توانائی اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک فریم ورک پر جامع عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔