• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ شیڈول کے مطابق 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر) حکومت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بجٹ 10 جون 2025 کو ہی پیش کیا جائے گا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں نے وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال سے پوچھا کہ آیا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو 10 جون سے بڑھا کر 12 جون کیا جا رہا ہے؟ تو انہوں نے تین بار واضح طور پر کہا کہ بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، جس میں معیشت کے مجموعی خاکے اور ترقیاتی اخراجات کی منظوری دی جاتی ہے، نیز سال 2024-25 کے اقتصادی جائزے کی رپورٹ 9 جون کو پیش کی جائے گی؟ تو انہوں نے کہا کہ اقتصادی کونسل کا اجلاس دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے، تاہم وہ اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتے، مگر بجٹ کا اعلان 10 جون کو ہی ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید