• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کے اسد اللہ خان اور احمد علی صدیقی کی معطلی میں توسیع، فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر کارپوریشن میں سی ای او اسد اللہ خان اور احمد علی صدیقی کی تعیناتی معطل کرنے کے احکامات میں توسیع کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ چند دنوں میں سنایا جائے گا۔ عدالت نے ریٹائرڈ افسران کی کنٹریکٹ پر دوبارہ تقرریوں اور حکومت سندھ کے رویئے پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ حکومت سندھ عدالتوں کا احترام نہیں کرتی۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کہ 4 ماہ پہلے ایک نے ذمہ دار نے کہا کہ واٹر کارپوریشن خود مختار ادارہ ہے، حکومت سندھ کا کوئی لینا دینا نہیں، جب عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تو افسران کو بچانے کے لئے حکومت سندھ کے وکلاء پہنچ گئے۔
اہم خبریں سے مزید