واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے زیادہ تر وسیع ٹیرف معطل کر دئیے اور کہا کہ صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔یہ فیصلہ ٹرمپ کی تجارتی حکمت عملی کے لیے ممکنہ طور پر بڑی ناکامی کا موجب بن سکتا ہے۔ فیڈرل کورٹ نے وائٹ ہاؤس کو ٹیرف روکنے کیلئے10دن کے اندر کارروائی مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔