فیصل آباد (نمائندہ جنگ) انٹرلوپ لمیٹڈ اور فلاحی تنظیم کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام (کے ڈی ایس پی) کے اشتراک سے فیصل آباد میں ڈاؤن سنڈروم والے بچوں کے علاج اور بحالی کے لئے پہلے سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔انٹرلوپ لمیٹڈ اور کے ڈی ایس پی کے اشتراک سے قائم سنٹر میں پہلے ہی دن 50 بچوں کی رجسٹریشن ، اس سنٹر میں ڈاؤن سنڈروم والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی اور صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کے لئے مختلف ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔