اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، گریڈ 21میں ترقی پانے والے انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا اس سے قبل اشفاق احمد خلیل بطور جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ اطلاعات تعینات تھے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔علاو ہ ازیں جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن عرفان خان کی خدمات پلاننگ ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مائنز، منرلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت مرزا عثمان فاروق کو تبدیل کر کے سیکشن افسر، وزارتِ اُمورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران تعینات کیا گیا اور سیکشن افسر محمد عرفان خان بلچ کا دفاع ڈویژن سے سول سروسز اکیڈمی لاہور تبادلہ کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔