• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون، مواصلاتی آلات کا استعمال FPSC نے 36 امیدوار نااہل قرار دیدیے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سخت پابندی کے باوجود سی ایس ایس اور دیگر اہم نوعیت کے سرکاری ملازمت کے امتحانات کے دوران موبائل فون یا دیگر مواصلاتی آلات استعمال کرنے کے مرتکب نااہل کئے گئے 49 مرد و خواتین امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نا اہل کئے گئے امیدواروں میں مسابقتی امتحان سی ایس ایس کے نااہل کئے گئے 13 اور دیگر امتحانات کے 36 امیدوار شامل ہیں، امیدوار 2018 سے 2023 تک کے سی ایس ایس و دیگر امتحانات میں موبائل فونز یا الیکٹرانک ڈیوائسز ساتھ لانے کے مرتکب قرار پائے تھے، موبائل فونز یا الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال کے مرتکب سی ایس ایس کے نااہل قرار دیئے گئے 13 امیدواروں میں ثناء چوہدری، عمر خالد، انمول اشرف، فیصل اعجاز، قرۃ العین، نورین افضل، احتشام الحق، علی شیر، ہالار احمد، ہدایت اللہ، مِس رابعہ، ارسلان الطاف اور محمد عباس شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید