• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے سولر سسٹم پروجیکٹ کی پالیسی کا تسلسل ضروری، میرخلیل الرحمٰن میمورئل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور(رپورٹ عیشہ آصف)ماہرین نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے سولر سسٹم پروجیکٹ کی پالیسی کا تسلسل ضروری ہے،اس سے ان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھی مددملے گی۔ ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان "پنجاب میں کسانوں کے لیے سولر سسٹم پروجیکٹ۔پالیسی کا تسلسل کیوں ضروری؟" میں کیا۔ جس کے مہمان خصوصی افتخار احمد سہو (سیکرٹری زراعت) تھے۔حرف آغاز سینئر صحافی آصف محمود بٹ نے کیا۔ مہمانان گرامی میں وقاص موسیٰ (صدر پاکستان سولر ایسوسی ایشن )ڈاکٹر اظہر نعیم (انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی)،احسان بھٹہ(ممبر پی اینڈ ڈی)،آفاق علی خان (نائب صدر پاکستان سولر اسوسییشن)،عامر علی (ایگزیکٹو ممبر LCCI)،فرقان علی (اختر پینٹا انرجی)،ڈاکٹر سید عبدالرحمن کاشف (الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی) شامل تھے اور میزبانی کے فرائض چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی واصف ناگی نے سرانجام دیے۔سیکرٹری زراعت افتخار احمد سہو کہا کہ پانی کے وسائل ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے ناکافی ہیں۔ حکومت کو کسانوں کے لیے سبسڈیز دینے کی ضرورت ہے۔منصوبہ میں تاخیر اور عمل درامد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وفاقی حکومت بھی اس طرح کا پروگرام تشکیل دے رہی ہے جس کے تحت کسانوں کو چار سے پانچ سال کی مدت کے لیے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ممبر پی اینڈ ڈی احسان بھٹہ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ریل اسٹیٹ مافیا سے بھی نمٹنا ضروری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید