• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی خیرو: مسلح ملزمان کی گھر پر فائرنگ، صحافی سید محمد شاہ قتل

گڑھی خیرو(مصطفیٰ جمالی،نامہ نگار) گڑھی خیرو مسلح ملزمان کی گھر پر فائرنگ، صحافی سید محمد شاہ قتل، رپورٹ کے مطابق تھانہ گڑھی خیرو کی حدود گوٹھ سید الطاف شاہ میں واقع گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کرکے جدید اسلحے سے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں رپورٹر نوجوان صحافی سید محمد شاہ موقعے پر ہی جا ں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر حد کی پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا، صحافی کے قتل کا سن کر بڑی تعداد میں شہری، صحافی برادری اور سیاسی سماجی کارکنان تعلقہ اسپتال پہنچ گئے، گڑھی خیرو پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید