• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی عدم دلچسپی، ویمنز ایشین ایمرجنگ کرکٹ کپ ملتوی

کراچی(عبدالماجد بھٹی) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت مسلسل پاکستان کو نقصان پہنچنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی میں تین جون سے سری لنکا میں ہونے والا ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ خاموشی سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی ہیں، لیکن اے سی سی نے اس متعلق باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے ۔ ذمے دار ذرائع کے مطابق بھارت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹورنامنٹ نہ ہوسکا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی افسر سلمان نصیر نے گذشتہ ہفتے دبئی میں اے سی سی حکام سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کیلئے اب سب سے بڑا چیلنج ستمبر میں ایشیا کپ کرانا ہے۔ جس کا میزبان بھارت ہے۔ پی سی بی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا میڈیا ڈپارٹمنٹ وجہ بتائے گا ۔ واضح رہے کہ اس بارے میں اے سی سی حکام بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔