• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم اتوار کی شب لاہور پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ارشد ندیم اتوار کی شب لاہور پہنچ گئے ان کے ساتھ قومی ایتھلیٹس یاسر سلطان اور شجر عباس بھی وطن واپس پہنچے۔علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کے لیے خاندان کے افراد ، لیسکو اور واپڈا کے افسران بھی شائقین کی بڑی تعداد اوراسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈی جی خضر افضال موجود تھے۔