کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ شروعہوگیا۔پہلے دن انڈر 13میں باسط بچانی نے یقعوب مگسی ، محمد علی بھنڈ نے فیضان ، احمد علی خٹک نے ایان عیسی جی ، انڈر 17 میں جنید مہر نے عبد المک ، حنظلہ نے محمد حمزہ عیسی ، مینز سنگلز میں منیر درباری نے محمد عیسی جی کو ہرایا۔