• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے حکومت میں آنے کا فائدہ نہیں، سلمان اکرم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے حکومت میں آنے کا کوئی فائدہ نہیں اور منصوبہ ساز عمران خان کی سوچ پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ موجودہ نظام اندھا بہرا اور انصاف سے منہ موڑ چکا ہے اور چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ دوبارہ متحرک ہو گیا ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ نو مئی کیس میں گیارہ ملزمان کو سزا سنائی جا چکی ہے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جس کی سماعت چار جون کو ہوگی۔اور بیرسٹر علی ظفر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان جیل سے ہی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بظاہر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ نظام بالکل اندھا بہرا ہوچکا ہے اور شرافت سے بھی منہ موڑ بیٹھا ہے چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کی حالت ہمارے سامنے ہے۔ اس سب کے بعد تحریک انصاف کے پاس احتجاج کا ہی راستہ بچتا ہے۔قانون طور پر ان کے رہائی کے امکانات ہیں کیوں کہ یہ مقدمے قانونی طور پر کچھ بھی نہیں ہے لیکن یہاں قانون اور آئین کے مطابق آگے کچھ ہوگا اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اہم خبریں سے مزید