• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور کابل میں دونوں ممالک کے سفیر کل سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد(فاروق اقدس)اسلام آباد اور کابل دونوں ملکوں کے سفارتخانوں میں ناظم الامور کے عہدے کو بڑھا کر سفیر کا درجہ دینے کے بعد دونوں ملکوں کے ناظم الامور کی حیثیت سے کام کرنے والے سفارتکار پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی اور افغانستان کے سردار احمد شکیب اب اپنے اپنے ممالک کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔اس طرح 2021میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان نے پہلی بار کابل میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔عبیدالرحمان نظامانی 2022کے اواخر میں منصور احمد خان کی جگہ اس عہدے پر فائز ہوئے تھے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2022میں کابل کے پاکستانی سفارتخانے پر ہونے والے حملے میں نامعلوم افراد نے عبیدالرحمان نظامانی کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ جب وہ سفارتخانے کے احاطے میں چہل قدمی کر رہے تھے تاہم اس حملے میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے لیکن سفارتخانے کا ایک سیکورٹی شدید زخمی ہوا تھا۔قبل ازیں افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے کابل میں سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد کیلئے سردار احمد شکیب کو سفیر تعینات کرنے کا اعلان کر دیایہ پیشرفت چین میں پاکستان، افغانستان اور چینی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید