• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عوام کو حقیقی فائدے پہنچانے والی نئی اسکیمیں شروع کی جائینگی، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ آئندہ بجٹ میں عوام کو حقیقی فائدے پہنچانے والی نئی اسکیمیں شروع کی جائیں گی، ہم نیابجٹ فاقی حکومت کی فنڈنگ اور اپنے صوبائی محصولات کے اہداف کی بنیاد پر بنائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ہاو س میںآئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ تجاویز پر غور کیلئے ایک اعلیٰ کابینہ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔ اجلاس کے آغاز میں مراد شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کابینہ کے تمام اراکین بجٹ کی تیاری میں بھرپور حصہ لیں تاکہ یہ بجٹ عوام کی اصل ضروریات کو پورا کر سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے بجٹ کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب، شمسی توانائی کے نظام میں توسیع، تعلیم، صحت، زراعت اور صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25 میں ہم نے کوئی نئی اسکیمیں شروع نہیں کیں کیونکہ ہماری ترجیح جاری منصوبوں کی تکمیل ہے۔ اجلاس میں زیر بحث اہم باتوں میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کی کوششیں جاری رکھنا، اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت، بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کے ذریعے نئے میگا پروجیکٹس کا آغاز، غربت کے خاتمے کیلئے سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط کرنا، مرمت اور دیکھ بھال کیلئے بجٹ میں اضافہ، اسپتالوں کے آلات کو اپ گریڈ کرنا اور کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی تکمیل شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید