• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر نے حج روانگی سے قبل عمر ایوب کا نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حج پر روانہ ہونے سے قبل قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا،کمیشن کی طرف سے عمر ایوب کو 4 جون کی طلبی کے نوٹس کا اجراء ،عمر ایوب کے حریف بابر نواز نے اثاثے چھپانے کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں ،عمر ایوب نے اپنے گوشواروں میں بیرون ملک اثاثے ظاہر نہیں کئے، متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے ویزے اور اس کی منفعت وخسارے کا اندراج نہیں کیا، ایک کمپنی کے حصص اور منافع کو ظاہر نہیں کیا،وہ آئین کی دفعہ 63 اے کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں رہے ریفرنس میں موقف ،عمر ایوب کا انتخاب کالعدم قرار دیکر از سرنو انتخاب اور ووٹ شماری کی درخواست الگ طور پر الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس پر انہوں نے ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کر رکھا تھا اب یہ خارج ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کو آئین کی دفعہ 63 اے کے تحت نااہل قرا دینے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے ارسال کردہ ریفرنس پر انہیں الیکشن کمیشن نے آئندہ بدھ (4جون) کو طلب کرلیا ہے یہ ریفرنس ان کے بڑے حریف پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما بابر نواز نے دائر کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے جوآج (اتوار) عازم حج ہورہے ہیں حجاز مقدس روانہ ہونے سے پہلے اس ریفرنس کو الیکشن کمیشن کے پاس بھجوادیا جوانہیں 13مئی کو موصول ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید