• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حج فلائٹ آپریشن مکمل، سرکاری عازمین کی تعداد 88 ہزار 260 ہوگئی

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حج فلائٹ آپریشن مکمل ہوگیا۔ حج فلائٹ آپریشن کے آخری روز چار پروازوں سے 1305 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ حج آپریشن کی تکمیل پر حجاز مقدس پہنچنے والے پاکستانی سرکاری عازمین کی تعداد 88 ہزار 260 ہوگئی ۔ حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا۔مجموعی طور پر 342 پروازیں چلائی گئیں حج آپریشن 33 روز جاری رہا، ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا۔ نجی سکیم کے تحت 22 ہزار 75 پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید