• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے میں اصلاحات کا تسلسل، نئے ایس او پیز جاری

کراچی ( ثاقب صغیر )ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی جانب سے ادارے میں اصلاحات کا تسلسل جاری ہے۔ایف اے ٹی ایف سفارشات کی روشنی میں اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز میں تحقیقات، انکوائریز کے حوالے سے نئے ایس اوپیز جاری کر دی گئی ہیں۔ایس او پیز کے مطابق انکوائری ختم کرنے کا اختیار سرکل ہیڈ کے بجائے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی منی لانڈرنگ کو ہو گا ۔تمام کال اپ نوٹسز صرف سرکل انچارج سینٹرلائزڈ مانیٹرنگ سسٹم اکاؤنٹ سے جاری کرسکے گا۔جاری کال اپ نوٹس پرکیس کی تمام تر تفصیلات پرمبنی بار کوڈ یا کیو آر کوڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔ سی ایم ایس اکاونٹ سے ہٹ کر کسی بھی ملزم یا گواہ کو کال اپ نوٹس اجرا پر پابندی ہوگی۔اکاونٹ سے ہٹ کر کال اپ نوٹس جاری کرنے والے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انکوائری یا تفتیش سے متعلق ریکارڈ کے علاوہ غیر ضروری ریکارڈ طلب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ضروری ریکارڈ طلب یا دباؤ ڈالنے میں ملوث اہلکار کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید