• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی لیگی کارکنوں بوبی گجر اور شوکت بٹ کے گھر آمد،عزیزوں کے انتقال پر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی

لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بوبی گجر کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے۔ مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے ورکر شوکت بٹ کی والدہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر بھی گئے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد وزیراعظم کے حالیہ دوروں سے ہمارے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مظبوط اور مستحکم ہوئے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کا موقف کھل کر اور بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش ہوا ہے۔نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت و قابلیت کے سبب پاکستان دوبارہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔