پشاور( کرائم رپورٹر) تہکال میں دو مرلہ پلاٹ تنازعہ پر کسٹم اہلکارکو باپ کے سامنے قتل کردیا گیا ٗفقیر آباد میں دن دیہاڑے چھ لاکھ چھین لئے گئے۔ارباب نصرا للہ سکنہ تہکال نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے بیٹے ارباب احتشام جو کسٹم میں ملازم ہے کے ہمراہ محلہ میاگان میں موجود تھا کہ اس دوران ارباب خالد ٗارباب شہزاد اور ارباب ساجد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ارباب احتشام متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق اور راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی اور ملزمان فرار ہو گئے مدعی کے مطابق انہوں نے ایک پلاٹ خریدا ہے جس پر ملزمان کو رنج تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ادھر تھانہ فقیر آباد کی حدود چنگڑ آباد میں رہزنوں نے دن دیہاڑے ادویات کے تاجر حاجی ہدایت اللہ سے چھ لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔