• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کے الگ سے 288 ارب روپے کےترقیاتی منصوبے

اسلام آباد(اسرارخان ) حکومت نے 288 ارب روپے مالیت کا نیا ترقیاتی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے جو کہ پاکستان کے منتخب سرکاری ادارے اپنی داخلی آمدنی سے مکمل کریں گے۔ یہ منصوبے وفاقی بجٹ یا سرکاری ترقیاتی پروگرام پر انحصار کیے بغیر توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن، پانی، اور دفاعی پیداوار جیسے اہم شعبوں میں عمل میں آئیں گے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی قیادت میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، سوئی ناردرن، سوئی سدرن، پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور پاک عرب ریفائنری مل کر 109 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید