• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، لئیق احمد اور عرفان انجم کی گریڈ 21 میں ترقی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے سیکر ٹیریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس کے دو افسروں کو گریڈ اکیس میں ترقی دیدی ہے۔ ترقی کے بعدموجودہ عہدوں پر ہی فرائض انجام دینے کی ہدایت، ثمرین زہراء جوائنٹ سیکریٹری مواصلات سیکشن دس کے تحت بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ قومی صحت فرائض انجام دینے والے افسر لئیق احمد کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ریگولر کرتے ہوئے بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ قومی صحت خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کے سیکریٹری عرفان انجم کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور سیکریٹری اٹارنی جنرل آف پاکستان خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید