تاشقند (اے پی پی) پاکستان نے ازبکستان میں منعقدہ چوتھے انٹرنیشنل لیگل فورم "تاشقند لاء سپرنگ" میں شرکت کی۔وزیر قانون و انصاف نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل شعبے میں پاکستان کی قانونی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور حقوق پر مبنی جدت طرازی اور بین الاقوامی قانونی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق عالمی اجتماع میں1,500 سے زائد شرکا تھے جن میں وزرائے انصاف، سینئر ججز، قانونی ماہرین اور دنیا بھر سے بین الاقوامی ماہرین شامل تھے۔