• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر اٹلی کے یوم آزادی کی تقریب میں بھرپورلطف اندوز ہوئیں

اسلام آباد(صالح ظافر) بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں قائم مقام سفیر (چارج ڈی افیئرز) محترمہ گیتیکا سریواستو نے پاکستان میں اپنے اور اپنے مشن کے ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سیاہ ریشمی ساڑھی میں ملبوس، وہ اٹلی کے یومِ آزادی کی استقبالیہ تقریب میں شریک ہوئیں اور دوسرے سفارت کاروں اور مہمانوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے محفل سے بھرپور لطف اندوز ہوئیں۔انہوں نے استقبالیہ میں پیش کیے گئے اطالوی کھانوں کی تعریف کی۔ دی نیوز/جنگ سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا موسم خاصا سخت ہے اور موجودہ حالات کے بارے میں ان کے پاس کہنے کو کچھ خاص نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید