اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر کو وصولیوں میں شارٹ فال کا سامنا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10ماہ میں ایک ہزار ارب 30 کروڑ روپے شارٹ فال کا سامنا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پرتقریباً10ہزار ارب روپے کی وصولیاں ہو سکیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 24 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف تھا۔ذرائع نے بتایاکہ صرف مئی میں 193ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا ہے، مئی میں 907 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہو سکے جبکہ مئی میں 1100 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا۔