• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے والوں پر بینکوں سے نقدی نکالنے پر ٹیکس کی شرح دُگنا کرنے پر غور

اسلام آباد(مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) آئندہ بجٹ میں ان افراد کے لیے جو ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے کو ترجیح دیں گے، بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر عائد ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1 فیصد یا 1.2 فیصد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ممکنہ طور پر نان فائلرز (ٹیکس نہ دینے والے افراد) کی کیٹیگری ختم کر دی جائے گی، تاہم ایف بی آر ان افراد کے لیے نقدی لین دین مزید مہنگا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو جان بوجھ کر ٹیکس نیٹ سے باہر رہنا چاہتے ہیں۔ تجویز دی گئی ہے کہ بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر عائد ٹیکس کو دگنا کر دیا جائے۔سرکاری ذرائع نے پیر کو دی نیوز کو تصدیق کی کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کی جو لاگت آئے گی، اس کا تخمینہ بنا کر آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس کے متبادل اقدامات کے طور پر ایف بی آر نے تجویز دی ہے کہ بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح بڑھائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید