اسلام آباد (نمائندہ جنگ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں و ڈویژنز کے لیے 54 ارب روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی،ای سی سی نے خواتین کی شمولیت پر مبنی مالی منصوبے کے تحت ٹرسٹ کے قیام کی تجویز اور تمباکو کی فصل کیلئے کم از کم قیمتوں کے تعین کی منظوری دیدی‘ای سی سی نے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دینے کی پالیسی پر غور کیا اور اسے منظور کرلیا،۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔اجلاس میں تکنیکی ضمنی گرانٹس کے لیے سمریوں پر ای سی سی نے غور کیا اور فیصلے کیے،وزارت خزانہ کیلئے 1.259 ارب روپے کی ٹی ایس جی، جو گندم کے بیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈز کی مد میں حکومت سندھ کو واپس کیے جائیں گے۔