اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نےعید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باضا بطہ اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد چار چھٹیوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھ جون سے نو جون تک ( جمعہ ۔ہفتہ ۔ اتوار اور پیر کو عام تعطیل ہوگی اور سر کاری دفاتر بندرہیں گے۔ اس حکم کا اطلاق ہفتے میں پانچ دن کھلنے والے اور چھ دن کھلنے والے دو نوں دفاتر پر ہوگا۔