اسلام آباد (تنویر ہاشمی ) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا گیا جس میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی ،وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے وزرائے اعلی ٰ بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب آئندہ مالی سال کے بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے ، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی اس میں صوبائی ترقیاتی بجٹ 2795ارب روپے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ار ب روپے ہے۔