میکسیکو سٹی (اے ایف پی) میکسیکو میں پہلی بار ججوں کے انتخاب کے لیے عوامی ووٹنگ ہوئی، مگر صرف 13فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس کے باوجود صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے اس انتخاب کو مکمل کامیابی قرار دیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ کرپشن، جرائم اور ناانصافی کے شکار عدالتی نظام کو درست کرنے کے لیے عوامی ووٹ سے ججوں کا انتخاب ضروری تھا۔ اس انتخاب میں تقریباً 880 وفاقی ججوں، بشمول سپریم کورٹ کے ججوں، اور درجنوں مقامی مجسٹریٹس کا چناؤ کیا گیا۔